کورونا وائرس کے لیے ہدایات

  • Jaa Facebookissa
  • Jaa Twitterissä

30.11.2020 سے 31.3.2021 تک ہیلسنکی، ایسپو اور وانٹا میں COVID-19 کی پابندیاں نافذ العمل رہیں گی

تمام اندرونی مشغلے کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ 20 سال سے زائد عمر کے افراد کی بیرونی مشغلے کی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

تمام اندرونی اور بیرونی عوامی تقریبات اور عام ملاقاتیں ممنوعہ ہیں۔

بالمشافہ قریبی رابطہ صرف ایک ہی گھرانے میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ ہونا چاہیئے۔ دیگر نجی واقعات یا خاندانی تقریبات فی الحال سفارش کردہ نہیں ہیں۔

عوام کے لئے کھولی گئی کسٹمر کی تمام عمارات بند کردی جائیں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ مثال کے طور پر شہروں میں اندرونی کھیل کی تمام سہولیات، ثقافت کے گھر، عجائب گھر اور نوجوانوں کی سہولیات۔ تعلیم بالغان کے مراکز کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

کورونا وائرس کی جانچیں اور علامات سے متعلق تشخیصات

ایسی علامات کے حامل کسی بھی شخص کے لئے COVID-19 ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے، جو ظاہر کریں کہ وہ شاید COVID-19 میں مبتلا ہیں۔

  • آپ خود بھی اپنے لیےKoronabotti ،koronabotti.hus.fi  میں ٹیسٹ بک کروا سکتے ہیں۔

  • متبادل طور پر، آپ Espoo کی COVID-19 ہاٹ لائن پر کال کر سکتے ہیں، 09 816 346 00 (پیر–جمعہ 7:00–18:00, ہفتہ–اتوار 9:00–15:00)۔ دوسرے اوقات میں، میڈیکل ہیلپ لائن پر کال کریں، ٹیلیفون.116 117 ۔

چہرے پر ماسک پہنیں

تمام تفریحی سہولیات، عوامی ٹرانسپورٹ، عوامی مقامات، عوامی تقریبات، مشاغل، دکانوں، اور سروسز میں

  • ماسوائے اسپورٹس سرگرمیوں کے دوران، اندرونی اسپورٹس سہولیات میں
  •  لوئر سیکنڈری اسکولوں میں، اپر سیکنڈری اور اعلی تعلیمی ادارے
  • یوتھ سینٹر پر
  • ڈے کیئر سینٹرز میں بچوں کو لاتے اور لے جاتے ہوئے
  • جائے کار میں سبھی ملاقاتوں پر اور ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے وقت تجاویز کا اطلاق نجی اور عوامی سیکٹر دونوں پرہوتا ہے۔

وہ افراد جو ماسک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے شہر ان میں مفت فیس ماسکس تقسیم کر رہا ہے۔ دیگر ایسپو (Espoo) رہأئشیوں نے اپنے ماسک خود حاصل کرنے ہیں۔

محدود ذرائع آمدن والے افراد کے لئے فیس ماسکس سوشل ویلفیئر کے دفاتر اور تنظیموں کے دفاتر میں تقسیم کئے جاتے ہیں:

Espoon keskus

  • Hyvä Arki ایسوسی ایشن (Hyvä Arki ry), Siltakuja 3 B، پیر-جمعہ 9:00–13:00
  • Manna-Apu ایسوسی ایشن (Manna Apu ry), Tuomarilantie 19، پیر تا جمعہ 9:00–13:00

Espoonlahti

  •  Merisaapas 1 A, Kivenkolo، پیر-جمعہ 9:00–11:30 اور 13:30–14:00

Leppävaara

Matinkylä

شمالی (Pohjois-Espoo) Espoo

  • Kalajärvi سروس سینٹر (Kalajärven palvelutori), Ruskaniitty 4، پیر- جمعہ 13:00–15:30

Tapiola

  • EJYn Kansalaistoiminnankeskus, Kauppamiehentie 6 ، پیر - جمعہ 10:00–15:00

کثیر تعداد میں جمع نہ ہوں

  • کثیر تعداد میں جمع نہ ہوں – COVID-19 پارٹیوں، دوستوں کے اجتماعات اور شاپنگ سینٹرز سے پھیلا ہے۔الحال نجی واقعات سفارش کردہ نہیں ہیں۔

گھر میں قرنطینہ کئے گئے افراد کے لیے ہدایات

فنش، سویڈیش اور انگریزی میں قرنطینہ کی ہدایات: espoo.fi/karanteeniohjeet

آپ صرف اپائنمنٹ لے کر ہی ہیلتھ سینٹر تشریف لے جائيں

دوسرے معاملات میں Espoo کے ہیلتھ سینٹرز کا اپائنمنٹ بُک کرنے کا نمبر، ٹیلیفون 34500 816 09 پیر تا جمعہ صبح 7:00 سے شام 18:00 بجے۔

اپنے فون پر Koronavilkku ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ایپ COVID-19 سے متاثرہ افراد کی تلاش میں مدد دیتی ہے۔ اگر آپ میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، تو آپ گمنام طور پر ایپ پر رپورٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ متاثرہ شخص سے رابطے میں ہیں تو اس صورت میں بھی ایپ آپ کو مطلع کرتی ہے۔

Koronavilkku کا استعمال محفوظ ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت و بہبود (THL) Koronavikku ایپ فراہم کرتا ہے، اور یہ فن لینڈ میں کام کرتا ہے۔

آپ Koronavilkku.fi پر مفت میں ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ایپ فنش، سویڈش اور انگریزی زبان میں دستیاب ہے۔ (InfoFinland.fi)

ابتدائی بچپن کی تعلیم

ڈے کیئر سینٹرز  کھلے ہیں۔ آپ کو ڈے کیئر سینٹر میں صرف اس صورت میں جانے کی اجازت ہے کہ اگر آپ اچھی صحت کے حامل ہیں۔ زد پذیری کو کم کرنے کے لئے ہم آپ سرپرستوں سے، ڈے کیئر سینٹر کے اندر کم سے کم ٹھہرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ فی الحال، بچے ڈے کیئر سینٹر میں اپنے ذاتی کھلونے نہیں لا سکتے ہیں۔

براہ کرم اپنے بچے کو لاتے یا لے جاتے وقت ماسک پہنیں۔

اعلٰی ثانوی تعلیم

اعلٰی ثانوی تعلیم(اعلٰی ثانوی اسکولز، پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیتی اداروں) کو دور سے تعلیم یعنی ڈسٹنس لرننگ پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ناگزیر رابطے کی تعلیم کے لئے ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ 

لائبریریاں

 تک، لائبریوں نے ایک محدود خدمت کی پیشکش کی ہے، جس میں شامل ہیں:

  • ریزرویشن شیلف سے مواد جمع کرنا۔ 
  • کلائنٹ کے کمپیوٹرز پر ضروری، تیز تر ٹرانزیکشنز۔
  • ترجیحی خدمت کا طریقہ آٹومیٹک بوروئنگ مشین یعنی خودکار پیسے دینے والی مشین استعمال کرتے ہوئے پیشگی بکنگ اور خود خدمتی یعنی سیلف سروس ہے۔
  • اگر ضروری ہو تو، سروس ڈیسک پر معاونت اور مشورہ دستیاب ہے۔

ایک ماسک پہنیں

کسٹمر سروس

  • Espoonlahti، Leppävaara اور Tapiola سروس پوائنٹس بند ہیں۔

  • Espoon keskus، Kalajärvi اور Matinkylä سروس پوائنٹس کھلے رہیں گے۔

  • اگر ممکن ہو تو معاملات کو بعید طریقے سے ہینڈل کریں۔

سفر

قرنطینہ کی ہدایات کی پیروی کریں

  • اگر آپ کورونا وائرس جانچ کے اپائنمنٹ یا اپنی جانچ کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں یا COVID-19 کی زد میں آگئے ہیں تو دی گئی ہدایات کی پیروی کریں۔
  • متعدی بیماری کے حکام کے ذریعے جاری کئے جانے والے قرنطینہ حکم کی خلاف ورزی جرمانہ سے مشروط ہے۔

Espoo کے مکینوں کے لیے مزید ہدایات: www.espoo.fi/coronavirus۔ آپ سٹی کی ویب سائٹ espoo.fi پر اسمارٹ بوٹ (smartbot) تلاش کرسکتے ہیں۔ آپ اسمارٹ بوٹ سے کورونا وائرس کے بارے میں 100 سے زیادہ زبانوں میں سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

مختلف زبانوں میں کورونا وائرس اور علامات کے بارے میں معلومات کے ساتھ دیگر ویب سائٹس